ورلڈکپ میں پے درپے شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کی حمایت میں بیان جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی پے درپے شکست کے بعد کی جانے والی تنقید پر کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی حمایت میں پیغام جاری کردیا .
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے .


پی سی بی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے، قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی . سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا مو¿قف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے .

. .

متعلقہ خبریں