اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیک ریپبلک کے ایک مخصوص علاقے میں اچانک آسمان سے نوٹوں کی برسات ہوئی تو ہزاروں افراد نے انہیں اکٹھا کرنے کے لیے دوڑ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہزاروں افراد کو آسمان سے برستے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر آسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کا ماجرا کیا ہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ان ہزاروں افراد کو یہ رقم کیوں ملی۔
ہوا کچھ یوں کہ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کامل بارتوشیک (Kamil Bartoshek) المعروف کاظمہ نے بھاری انعام کے عوض ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں امیدواروں کو ان کی ایک فلم میں پوشیدہ خفیہ پہلی بوجھنی تھی، لیکن اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی نے بھی درست جواب نہیں دیا۔
بعد ازاں کاظمہ نے انعامی رقم جو 10 لاکھ ڈالرز تھی، کھیل میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام شرکاء کو پیشگی اطلاع دینے کے بعد ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے انعامی رقم برسانا شروع کر دی۔
آْسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کو جمع کرنے کی خاطر کسی نے دوڑ لگائی تو کسی نے چھتری کا استعمال کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اپنے بیگ میں جمع کر سکے۔
کھیل کا حصہ بننے والے 4 ہزار شرکاء کی عید ہو گئی، تمام شرکاء مقررہ وقت سے قبل ہی مخصوص مقام پر پہنچ کر کاظمہ کا انتظار کرنے لگے تاکہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ رقم بٹور سکے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…