بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل دل کی باتیں کہہ ڈالیں

چنئی (قدرت روزنامہ) قومی کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران دل کی باتیں کہہ ڈالیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے افغانستان سے اپ سیٹ شکست کے بعد پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، ہم ایسا بہت بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں، تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں .

انہوں نے ٹیم کو متحد رہنے کا سبق دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو سب کو آسانی ہو گی . ہم نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے، ہم کم بیک کر چکے ہیں .

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شائقین سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی . پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں