الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا .


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حلقہ این اے 24 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا .

بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو انتخابی مہم میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نوٹس جاری ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں