ہندوستان کا چہرہ ایک نارمل ملک کا ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک دہشتگرد ملک کا ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی پاکستان کے علاؤہ دنیا کے دیگر ممالک میں پہنچ چکی ہے۔کنیڈا کے بعد قطر کی سرزمین میں بھی ہندوستان کے جاسوسی کے نظام کو پکڑ تے ہوئے 8 جاسو سوں کو سزا موت سنا دی گئی نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اس جاسوسی نظام کے سامنے آنے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہندوستان کس طرح پورے خطے میں جاسوسی کے ذریعے ریاستی دہشتگردی کا جال پھیلا رہا ہے۔ اب اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہندوستان کا چہرہ ایک نارمل ملک کا ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک دہشتگرد ملک کا ہے جو خطے میں جاسوسی کے ذریعے ایک منظم نظام چلا رہا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ 8 بھارتی جاسو سوں کو قطر میں سزا موت ملنے سے یہ ثابت ہو گیا کہ ہندوستان جاسوسی کا جال بچھاتے ہوئے خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

Recent Posts

میدان عرفات میں 46 ڈگری کی گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی

حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی اقدامات مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)20 لاکھ…

6 mins ago

عمران خان کی مبینہ شراب نوشی کا بیان بہروز سبزواری کو لے ڈوبا، چینل کے خلاف مقدمے کا عندیہ

ایف ایچ ایم پاکستان نے ایک اور ویڈیو جاری کردی کراچی (قدرت روزنامہ)بہروز سبزواری کا…

19 mins ago

بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا سر پلس بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے 50، 50 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، ذرائع…

36 mins ago

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی کا امکان؟خریداروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد…

36 mins ago

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال اسلام…

1 hour ago

راولپنڈی؛ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا،6افراد زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو…

1 hour ago