فیض آباد دھرنا کیس؛اٹارنی جنرل نےعملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا کیس میں اٹارنی جنرل نےعملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمے داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی،اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6فروری 2019کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عملدرآمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی،کمیٹی تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمے داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی،کمیٹی تعین کرے گی کہ فیض آباد دھرنا کیس میں کس نے احکامات دیئے اور مینیج کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26اکتوبر کو ہوچکا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی یکم دسبمر تک رپورٹ وزارت دفاع کو جمع کرائے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اگر مزید وقت درکار ہوگا تو وزارت دفاع سے رجوع کرے گی،عدالت سے فیض آباد دھرنا کیس نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ کمیٹی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

Recent Posts

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

5 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

12 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

18 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

29 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

37 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

46 mins ago