ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی سی بی میں تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا، بھارت سے کس شخصیت کو واپس بلا لیا گیا ؟ جانئے

چنئی (قدرت روزنامہ)بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا آغا ہو گیاہے ، ورلڈکپ میڈیا منیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے .
تفصیلات کے مطابق افتخار ناگی کی جگہ کنسلٹنٹ میڈیا پی سی بی عمر فاروق کا لسن ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں، خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اب تک اطمینان بخش نہیں رہی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں اسے تین میں شکست ہوئی جبکہ دو میں کامیابی ملی .

. .

متعلقہ خبریں