ورلڈکپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کے میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

چنئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی .
تفصیلات کے مطابق چنئی میں صبح سے ہی بوندا باندی جاری ہے البتہ آج کے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں .


واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے آج کا میچ جیتنا انتہائی اہم ہے تو دوسری جانب قومی ٹیم کو حسن علی کی صورت میں دھچکا پہنچا ہے ، فاسٹ باولر حسن علی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں، وہ آج ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ، تاہم ان کی جگہ وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں