حمل کے فوٹوشوٹ کے بعد لوگوں نے کہا میں مسلمان نہیں ہوں، مریم انصاری

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ مریم انصاری نے اپنے حمل کے آخری دنوں کے فوٹو شوٹ پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر کہا کہ لوگوں کی منفی باتوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بے حد متاثر ہوئی تھی، لوگوں نے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہوں . ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے حمل کے فوٹوشوٹ کو بہت برا سمجھا گیا جیسے میں مسلمان نہیں ہوں، لوگوں نے کہا کہ یہ تو انگریزوں کا کلچر ہے، جس پر میں نے کہا کہ کیوں پاکستانیوں کے بچے نہیں پیدا ہوتے؟مسلمان خواتین حاملہ نہیں ہوتیں؟ .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mariam T Ansari (@imariamansari)

اداکارہ نے بتایا کہ میرے فوٹوشوٹ پر صرف منفی باتیں نہیں تھیں بلکہ بہت سارے فینز نے مجھے مبارک باد بھی دی، لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگوں نے میری اتنی بڑی خوشی کو دکھ کا باعث بنا دیاجس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹاگرام ڈی ایکٹیویٹ کرنا پڑا . مریم انصاری نے کہا کہ منفی باتیں پڑھ کر میں جذباتی طور پر اندر سے ٹوٹ گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں