شلپا شیٹی نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، راج کندرا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بزنس مین اور اداکار راج کندرا نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ نے دوران قید بیرون ملک منتقل ہونے کا مشورہ دیا .

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راج کندرا نے بتایا کہ وہ صورتحال بہت ہی افسردہ تھی، اہلیہ نے بھارت چھوڑ کر بیرون ملک بس جانے کا مشورہ دیا لیکن میں اس معاملے کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں .

انہوں نے کہا کہ اہلیہ نے کہا کہ تم لندن میں پلے بڑھے ہو، وہاں چلتے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ مجھے بھارت سے پیار ہے، میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، لوگ بڑے گناہ کرتے ہیں ہزاروں کروڑ کماتے ہیں اور ملک چھوڑ جاتے ہیں .

راج کندرا نے مزید کہا کہ میں نے شلپا سے کہا کہ میں نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ ملک چھوڑ جائوں . واضح رہے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں دو ماہ ممبئی کی آرتھر جیل میں گزارنے پڑے تھے .

. .

متعلقہ خبریں