مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انڈوں کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی زندہ 295 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 455 روپے کلو کا ہوگیا۔ اس سال پہلی بار مرغی کی قیمت 300 روپے سے نیچے آئی ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک مرغی 350 روپے سے 415 کلو فروخت ہوتی رہی۔
اس حوالے سے پولٹری یونین کے نائب صدر ارشد فاروق نے بتایا ہے کہ مرغی کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید کمی ہوگی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
انڈوں کی قیمتوں کی بات کی جائے تو اس وقت 332 روپے درجن کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہے ہیں۔ دیسی انڈے 750 روپے اور سرخ فارمی انڈے 450 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 min ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

11 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

14 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

16 mins ago

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

34 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

34 mins ago