اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا ہے کہ جب پاکستان کے پاس کوئی چانس نہ ہو، تب ہی وہ کم بیک کرکے بہترین کرکٹ کھیلتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں انہوں نے آج جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس میچ میں قومی ٹیم کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں کم بیک کرنے کا بھی اشارہ کردیا۔
ہردشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ‘جب جب آپ کسی میگا ایونٹ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہیں۔ آپ انہیں کہیں کہ آپ ختم ہوگئے، واپسی کا کوئی موقع نہیں، آپ ٹورنامںٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ایسے موقع پر وہ کم بیک کرتے ہیں۔’
بھارتی کمنٹیٹر نے مزید کہا کہ ‘پاکستان ایسی صورتحال میں اپنی بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کرتے ہیں اور دوسری ٹیموں کیلئے خطرہ بنتے ہیں۔’
اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین بھی اس طرح کا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 پر نظر کریں تو پاکستان شروعات میں ٹورنامنٹ سے باہر نظر آرہا تھا لیکن پھر اچانک وہ فائنل میں پہنچ گیا۔’
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نواز شریف خاندان کے ترجمان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاج…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فہرست میں ایک نئے…