اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس کو روک لیا۔
ملازمین کے مختلف گروپ ہیں، کچھ کو ایک ماہ سے نہی ملی، کچھ کو تاخیر سے ملتی ہے، چند ملازمین کا دعویٰ ہے کہ انہیں اگست اور ستمبر کی تنخواہ نہیں ملی ہے۔
ریلوے ملازمین نے پہلے واشنگ لائین بند کی، پھر احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آ گئے۔
مزدوروں نے کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس کو بھی روک لیا، جس کے بعد مسافر ٹرین سے اتر کر پیدل ہی گھروں کو روانہ ہو گئے۔
ریلوے ملازمین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں بھوک ہے اور انتظامیہ مزے سے بیٹھی ہے۔
ملازمین نے کہا کہ اب تنخواہ دیں گے تو کام کریں گے، ہمیں بجلی اور گیس کے بل ادا نہ کرنے پر میٹر کاٹنے کا بھی کہا جارہا ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…