سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا .

42 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کی کمی کے بعد 1987 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں