اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں 12 ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے اہم قدم ا ٹھاتے ہوئے تمام زونز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ حکام کے خلاف کتنے کیسز چل رہے ہیں؟
ڈی جی ایف آئی اے نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے؟
کیاوہ سرکاری افسر جس نے فارم کی تصدیق کی شامل تفتیش کیا گیا؟ کیاجعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے پر مقدمات درج کیے ہیں؟
واضح رہے کہ 12ہزارافغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر وزارت داخلہ 9 رکنی کمیٹی بنا چکی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی،آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…