چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری کرنیوالی پارٹی عوام کو سنہری خواب دکھا رہی ہے، ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائ سابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ عوام جعلی قوم پرستی، سیاسی شعبدہ بازی اور گفتار و کردار کے فرق کو خوب سمجھتی ہے وڈھ معاملہ کوبلوچی روایت کے مطابق نواب اسلم رئیسانی اور مولانا شیرانی کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے تحت حل کیاجائے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ عوام جعلی قوم پرستی، سیاسی شعبدہ بازی اور گفتار و کردار کے فرق کو خوب سمجھتی ہے .

سی پیک کے معاہدات پر دستخط کرنے کے باوجود متنازعہ کرنے کے لیے منکر ہوجانا،2012 میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں تربت یونیورسٹی قیام کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کرنا، بدنام زمانہ ٹینکی لیک کا مرکزی کردارلیویز چیک پوسٹوں پر سے بھتہ خوری کرنے والا پارٹی اب دوبارہ عوام کو سنہری خواب دکھانے کی کوشش کر رہی ہے . بلوچستان اس وقت قبائلی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا . فریقین کو چاہئیے کہ وڈھ میں جاری قبائلی تنازعے کو سیاسی ریلیوں اور لانگ مارچ کے بجائے بلوچی روایت کے مطابق نواب اسلم رئیسانی اور مولانا شیرانی کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے تحت حل کریں .

. .

متعلقہ خبریں