اسٹیبلشمنٹ سے کی وفا تو نے تو سب تیرے ہیں، اسلام آباد کے جج اور پنڈی والے بھی تیرے ہیں، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچ پشتون سندھی بھی سرحدوں کے دونوں طرف آباد ہیں انہیں بھی مشرقی ومغربی پنجاب طرز پر مراعات دی جائیں ،وقتی مفادات اور انسانی طرزعمل میں تبدیلی اخلاقیات کے خلاف ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچ پشتون سندھی اقوام پاکستان افغان ایران بھارت کی سرحدوں کے دونوں اطراف آباد ہیں ، ان کے لیے بھی وہی سہولیات اور مراعات مہیا کی جائیں جو جنرل قمر جاوید باجوہ نے مغربی مشرقی پنجاب کے باجواوں کو ملانے کے لیے کرتارپور کی طرح بھارت کے سرحد پر کیانواب اسلم رئیسانی نے طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے وفا کی تو نے تو الیکشن کمیشن سمیت سب تیرے ہیں، قانون تو کیا سارے جج اسلام آباد میں اور پنڈی والے بھی تیرے ہیں (موڈ پر بھروسہ مت کرنا)، وقتی مفادات اور انسانی طرزعمل میں تبدیلی USSR کے خلاف جنگ میں یہی افغان بہادر مجاہد تھے، اب مہاجر، کئی افغان پاکستانی پاسپورٹ پر باہر جاتے اور کئی پاکستانی افغانی پاسپورٹ پر یورپ میں پناگزین بن کر الا?نس وصول کرتے ان کی کمزور یاداشت اور ناروا سلوک اخلاقیات کے خلاف ہے۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

1 hour ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

1 hour ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

2 hours ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

2 hours ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

2 hours ago