کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کیخلاف ایک اور پٹیشن دائر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) آل پارٹیز کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے درخواست کے خلاف کوئٹہ کے متعدد شہریوں نے بلدیاتی الیکشن کے حق میں عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول جاری ہونے کے بعد آل پارٹیز کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کے لیئے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا درخواست کی پیروی سینیٹر کامران مرتضی نے کی۔ جبکہ بلدیاتی الیکشن کے حق میں کوئٹہ سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد علاقائی سیاسی اور سماجی رہنماں نے بھی درخواست دائر کردی درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کوئٹہ میں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے عرصہ دراز سے بلدیاتی الیکشن کو ایک سازش کے تحت روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم کیا جا رہا ہے۔ آخری بلدیاتی الیکشن سال 2014 میں ہوا اس کے بعد سے آج تک کوئٹہ کے بلدیاتی اداروں کو آفسر شاہی کے ذریعے چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے پورا کوئٹہ شہر مسائلستان بنا ہوا ہے۔ خدا خدا کرکے بلآخر کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوا ہے جو کہ خوش آئیند ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ ہی مخصوص ٹولہ عدالت عالیہ کے ذریعے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیئے الیکشن کو ملتوی کرنا چاہتا ہے جو کوئٹہ کے عوام سے سراسر ناانصافی ہے۔ درخواست گزاروں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں اپنے پالیسیوں پر نظرثانی کریں تاکہ بنیادی جمہوریت کو تقویت مل سکے۔ درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے خصوصی استدعا کی ہے کہ شہری دشمن تمام درخواستوں کو مسترد کرکے الیکشن کمیشن کو اپنے مقررہ وقت اور شیڈول کے مطابق بلدیاتی کے انعقاد کا پابند بنائے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ محمد امین مگسی اور ایڈووکیٹ صدام مینگل کریںگے۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

1 hour ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

1 hour ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

2 hours ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

2 hours ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

2 hours ago