مزید 5046 افغان باشندوں کی اپنے وطن کو واپسی ، تعداد 82 ہزار ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں تین روز باقی ہیں ، اس سلسلے میں افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5046 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق واپس جانے والے افغانیوں میں 1241 مرد، 1002 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
گرفتارغیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ کاروبار یا پناہ دینے پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago