اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا پر بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں، شاید وہ جھوٹی ہیں لیکن میں آپکو سچی خبر فراہم کروں گا جو روکی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو وہ کیسے کھیلیں گے؟۔راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم نے سلمان نصیر (چیف آپریٹنگ آفیسر)، عثمان والہ (ڈائریکٹر: انٹرنیشنل کرکٹ) کو میسج کررہے ہیں تو انکے کپتان کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟ پھر، آپ ایک پریس بیان جاری کررہے ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس پر بورڈ دوبارہ غور کرے گا۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…