ڈی پورٹ پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے جانیوالے مسافروں بارے ایف آئی اے کا اہم فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافروں کو24 گھنٹے سے زیادہ تحویل میں نہیں رکھا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے دونوں طرح کے مسافروں اور ڈی پورٹ پاکستانیوں کو اب ایف آئی اے امیگریشن کی تحویل میں 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا۔
ایسے افراد جو ڈی پورٹ ہو کر کراچی لائے جاتے ہیں یا کراچی سے کسی بھی ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روکے جاتے ہیں اور وہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب ہوں گے ایسے افراد کو 24 گھنٹے میں متعلقہ ملزم کی کسٹڈی لینا لازم قرار دی گئی ہے اور کسٹڈی نہ لینے کی صورت میں ان ملزمان کو 24 گھنٹے بعد کراچی ائیرپورٹ پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب مختلف ملزمان کو کراچی ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
ائیرپورٹ پولیس سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی کرے گی اور کراچی کے رہائشی ڈی پورٹ افراد یا ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافر کو حسب سابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سپرد کیا جائے گا۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

7 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

24 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

27 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

29 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

34 mins ago