جلسہ سے ن لیگ کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر اور ناصر الدین محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا . شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار سندھ کے حکمراں ہیں . کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ پانی واٹر ٹینکر کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے . کراچی کے شہری تمام شہری سہولیات سے یکسر محروم ہیں . کراچی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے شہری بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے کئی عہدیداران نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا . شمولیتی جلسہ ہجرت کالونی میں منعقد ہوا .
متعلقہ خبریں