میں نے ساری زندگی اللّٰہ کی رضا کیلئے کام کیا، پرویز الہٰی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت میں کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللّٰہ کی رضا کےلیے کام کیا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں، میں نے ایک روپیہ نہیں کھایا .


انکا کہنا تھا کہ رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کر لے آئے؟ میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ہے کہ ریکوری ڈال لائے ہیں .
پرویز الہٰی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں .
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں
اس پر جج نے استفسار کیا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے ہیں کہیں لیکر ہی نہیں گئے جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سر آپ کو پتہ ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے، ہم چوہدری پرویز کو لے کر انکے گھر گئے تھے .
سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی .
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا .
اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہٰی کے 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی .
اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو آج 2 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا .
اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہٰی کو ضلع کچہری سے لے کر روانہ ہوگئی

. .

متعلقہ خبریں