اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے 3 مہینے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) ٹارگٹ سے زیادہ کلیکشن کی ہیں، حکومت چلانے کے لیے ہمیں پیسا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نگراں حکومت نے بہت جلد مسائل کو پہچانا ہے، نگراں حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
شمشاد اختر نے کہا کہ بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی، کرنسی کا غلط استعمال کرنا غیر قانونی ہے، اسے روکنا حکومتی ذمہ داری ہے، زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہتی مہنگائی کو ختم کیا، توجہ کے ساتھ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے کوشش کی، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…