واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صحافی گلین بیک نے افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلا میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر افغانستان سے انخلا میں وزیر اعظم کی مدد کی کہانی بیان کر دی اورکہا کہ کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سامنے نہ آیا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طورپرعسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔
صحافی نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکا اور نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکا کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…