جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سمیت تمام کارکن رہا ، غزہ مارچ کا ضبط شدہ سامان بھی واپس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرکے انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا۔
جماعت اسلامی کا اعلان کردہ غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہو گا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق شام ساڑھے چار بجے مارچ سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

14 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

21 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

28 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

53 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago