مصر ، دھند کے باعث 29 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 32 افراد ہلاک ، 60 زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مصر کے گورنریٹ بہیرا کی ہائی وے پر پیش آیا۔ انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں تھی کہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ہائی پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دیکھتے دیکھتے دیگر گاڑیاں بھی پہلے بس اور پھر ایک دوسرے میں جا گھسیں۔
اطلاعات کے مطابق تصادم میں 29 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، ایک بس سمیت 6 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔
مصر کی وزارت صحت نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

4 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

6 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago