اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہ ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی نہیں ہو سکی ، کیٹیگریز پر بدستور بعض کرکٹرز ناخوش ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بڑا اضافہ کر دیا تھا،جس کے مطابق اے کیٹیگری میں موجود بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 60 لاکھ 30 ہزار روپے ، بی کیٹیگری کو ماہانہ 41 لاکھ 47 ہزار 500 ، سی کیٹیگری کو ماہانہ 17 لاکھ 65 ہزار اور ڈی کیٹیگری کوماہانہ 11 لاکھ 32 ہزار500 روپے دیئے جائیں گے۔
ایک کھلاڑی نے تصدیق کی کہ تاحال بورڈ نے کوئی ادائیگی نہیں کی، انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کنٹریکٹ پر تو دستخط ہی نہیں ہوئے، ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل بعض کرکٹرز نے ڈی کیٹیگری میں شمولیت پر اعتراض کیا ہے، چند دیگر بھی اپنی کیٹیگریز سے خوش نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ کے معاملے میں خود تمام کھلاڑی بھی ایک پیج پر نہیں رہے، بعض کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ بابر اعظم و دیگر نے اپنے لیے مراعات حاصل کر لیں دیگر کا نہیں سوچا۔
دوسری جانب پی سی بی کے عہدیدار نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط ہوں تو ادائیگی کیسے ممکن ہو گی؟ ہم نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ ای میل کے ذریعے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیں مگر کسی نے جواب نہیں دیا، اب ایک آفیشل کو بھارت بھیجا ہے تاکہ وہ دستخط کرا کے لائے تو ادائیگیاں کی جائیں۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…