عوام کی امنگوں کے مطابق ہرنائی سیکشن کو آج از سر نو کھولاجارہا ہے،میر علی مردان خان ڈومکی


سبی(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اورنگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڈ نے اتوار کو سبی تا ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کا افتتاح کیا ریلوے کا یہ سیکشن گزشتہ اٹھارہ سال سے بند تھا ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نگران وفاقی وزیر ریلوے نے بحالی منصوبے کی تکمیل پر پہلی ٹرین کو سبی ریلوے اسٹیشن سے ہرنائی کے لئے روانہ کیا اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو آج از سر نو کھولا جارہا ہےیہ ریلوے ٹریک فروری 2006میں بند ہوا تھا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا

الحمدللہ ہماری نگران حکومت کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ آج 18سال بعد ہم اسے دوبارہ بحال کررہے ہیں اس ٹرین سروس کی بحالی سے نہ صرف لوگوں اور سامان کی رسد میں آسانی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی کے درمیان سڑک کی عدم موجودگی میں ریلوے کی بحالی مسافروں کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی اس ریلوے سروس سے ہرنائی اور گرد و نواح کے رہائشی افراد اور مریضوں کو بروقت بڑے شہروں میں جانے کی آسانی ہوگی اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی اس سیکشن کی بحالی میں عوام کا بھرپور تعاون رہا اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریلوے کا مکمل طور پر ساتھ دیا

اس ٹریک کی بحالی کا کام مشکل اور کھٹن تھا لیکن نگران وزیر ریلوے اور محکمہ ریلوے کے تم افسران نے محنت کرکے اسکی بحالی کو یقینی بنایا اس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے مکمل سیکورٹی فراہم کرکے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے اعلان کیا کہ رواں سال 25 دسمبر کو بلوچستان سے بولان میل بھی بحال کر دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا اس کے علاؤہ تجارتی مقاصد کے لئے بلوچستان سے مال بردار ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی اور آئندہ دس روز میں پہلی مال بردار ٹرین بھی شروع ہو جائے گی

انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام اور تاجروں کو ریلوے کی بہتر سفری و تجارتی سہولیات کی فراہمی کے لئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڈ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان میں ریلوے کو مکمل تحفظ دیں گے اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنا کر ماضی میں پیش آنے والے ناشگوار واقعات کا مستقل میں تدارک کیا جائے اور ایسا کوئی بھی واقعہ نہ ہو جس سے ریلوے کی سروس متاثر ہو ہم پرعزم ہیں کہ ہم اب کسی بھی صورت بلوچستان میں ریلوے سروس متاثر نہیں ہوگی

قبل ازیں سبی ائیر پورٹ پہنچنے پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا استقبال کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور اعلیٰ حکام نے کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نگران وفاقی وزیر ریلوے سبی اسٹیشن پہنچے

جہاں انہوں نے سبی ہرنائی سیکشن ریلوے بحالی منصوبے کا افتتاح کیا اور اٹھارہ سال بعد پہلی مسافر ٹرین کو ہرنائی کے لئے روانہ کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور اعلیٰ سول اور ایف سی حکام بھی موجود تھے

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

8 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

18 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

44 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago