کوئٹہ: 18 سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سبی ہرنائی ٹرین سروس 18 سال بعد بحال ہو گئی۔
سبی ہرنائی ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سبی ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے افتتاح کیا۔
سبی تا ہرنائی ٹرین سروس بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو دوبارہ سے کھولا گیا ہے۔
علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک فروری 2006ء میں بند ہوا تھا، عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، نگراں حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ 18 سال بعد ٹرین سروس بحال کی۔
انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بحال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 17سال قبل دہشت گردی کے واقعات کے باعث ٹرین سروس بند کردی گئی تھی۔

Recent Posts

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

3 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

8 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

11 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

22 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

30 mins ago

اسپیکر کا خط؛ نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے…

38 mins ago