تحریک اںصاف کے نظر بند 13 کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک اںصاف کے نظر بند 13 کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نظربندی کی مدت مکمل ہونے کے باعث پاکستان تحریک اںصاف کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کواڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے، ان کارکنوں کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سابق وزیراعظم سے پوچھ کر لسٹ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی، جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، پی ٹی آئی چیرمین سے 10 وکلاء کی ٹیم کو ملاقات کی اجازت ہو گی، وکلاء ٹیم میں حامد خان، بیرسٹر عمیر نیازی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر، لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، علی گوہر، برہان معظم اور شیر افضل مروت بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کی فہرست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جمع کروائی گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عمران خان سے پوچھ کر لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کروائی، منگل اور جمعرات کو 10 رکنی وکلاء ٹیم کو پی ٹی آئی چیرمین سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اظہار اطمینان کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا فیملی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

6 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

6 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

6 hours ago