شہباز بھٹی کی سچی کہانی پر مبنی فلم گنجل نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جگہ بنالی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سچے واقعات پر مبنی نئی فلم ’گنجل‘8 دسمبر کو باضابطہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز سے قبل یورپ میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی ۔
فلم کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلم گنجل کی نمائش اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ایشین فلم فیسٹیول میں شروع ہو چکی ہے ۔
فیسٹیول میں یہ فلم 26 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک پیش کی جائے گی ۔
فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ اقبال مسیح کی چائلڈ لیبر کے خلاف جنگ پر مبنی فلم کا انتخاب کیا گیا۔
شہباز بھٹی نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل کے پیچھے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے آواز بلند کی تھی، عرفان مسیح ایک بہادر نوجوان تھا جس نے 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس دوران انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔
سچے واقعات پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’گنجل‘8 دسمبر کو باضابطہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز سے قبل یورپ میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جارہا ہے ۔
فلم گنجل کی نمائش اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ایشین فلم فیسٹیول میں شروع ہو چکی ہے ۔
فیسٹیول میں یہ فلم 26 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک پیش کی جائے گی ۔
فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
شہباز بھٹی نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل کے پیچھے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے آواز بلند کی تھی، عرفان مسیح ایک بہادر نوجوان تھا جس نے 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس دوران انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔
یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔
فلم میں چھپے ہوئے رازوں، عرفان بھٹی کے قتل کے پیچھے پیچیدہ پہلوؤں اور حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔
گنجل صرف کرائم تھرلر نہیں ہے، بلکہ معاشرے کی کڑوی سچائی اور انصاف کے حصول پر بھی مبنی ہے جہاں چائلڈ لیبر اور سماجی ناانصافیوں جیسے سنگین مسائل پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Recent Posts

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

6 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل…

7 hours ago

پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں…

7 hours ago

وزیرخزانہ کا فاٹا اور پاٹا کو مزید ٹیکس چھوٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ فاٹا اور پاٹا…

7 hours ago