ورلڈکپ؛ کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پروگرام ہوسٹ کو مہنگا پڑگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر شو کے دوران ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرنے پر پروگرام ہوسٹ میانتی لینگر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
لکھنؤ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل شو کی میزبان میانتی لینگر نے سنچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے موقع کے حوالے سے بات کی تو سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے انہیں بولنے کا موقع ہی نہ دیا۔
ویرات کوہلی اگر آج انگلینڈ کے خلاف میچ سینچری اسکور کرلیتے تو وہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے جنہوں نے ون ڈے کیرئیر میں 49 سینچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوہلی 48 سینچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
سابق کرکٹر نے ویرات کوہلی کا نام لیے بغیر مسلسل ذاتی سنگ میلوں پر ٹیم کی کامیابیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انفرادی ریکارڈ کے بجائے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں کپتان روہت شرما کی کارکردگی زیادہ متاثر کن رہی ہے جس کو زیادہ نہیں ہائپ نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ رواں سال انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دران گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سے دونوں کرکٹرز کو ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، البتہ کئی مواقعوں پر گمبھیر کو کوہلی پر طنز کرتے نظر آئے ہیں۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

14 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

31 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

46 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

57 mins ago