مسلم ممالک پر ظلم کرنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم دکھائی نہیں دیتے، ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں، مسلم ممالک پر ظلم و جبر کرنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں . طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب میں قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودیوں نے جو پاکستان میں ایجنٹ بھیجا اس کو ہم نے شکست دے دی ہے، آج یہودیوں کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے .

انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کا حقدار نہیں، امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، فلسطین کے عوام پر مظالم کا درد تمام مسلم ممالک میں محسوس ہونا چاہیے . آج ہم نے امریکہ اور یورپ کو پیغام پہنچا دیا، ہم ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، 1967ء میں اسرائیل نے عرب دنیا پر حملہ کیا تو اس وقت بھی پاکستان کے عوام نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا . سربراہ جمعیت علما اسلام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سمیت پورے ملک میں جائیں گے، دنیا کی یہودی لابی اور صیہونیوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی پاکستان سمیت امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے .

. .

متعلقہ خبریں