کراچی والے دعائیں کرتے رہے ,نواز شریف حکومت میں امن لے آیا، نہال ہاشمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی والے دعائیں کرتے رہے ،نواز شریف حکومت میں امن لے آیا .

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ کےلیے بہتری آئے گی .

لوگ کہتے تھے کراچی کے عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں لیکن کراچی سے لوگ لاہور پہنچے، ہم تمام کارکنان اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے عوام نے فیصلہ کیا اور نواز شریف کا استقبال کیا .

نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم شہر اور ملک میں امن و سکون لائیں گے، سیلاب ہو یا کچھ بھی ہو شہباز شریف اور دیگر افراد نے عوام کا ساتھ دیا . لیپ ٹاپ، نوجوانوں کو اسکالر شپ اور دیگر سہولتیں دینے کےلیے اقدامات کیے .

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت میں وہ خود ہسپتالوں میں موجود رہتے تھے، نواز شریف کے دور میں آٹا اور چینی کی قیمت کم تھی .

. .

متعلقہ خبریں