پاکستان بنانے بچانے اور چلانے کی ذمہ داری لیاقت آباد والوں پر آرہی ہے،خالد مقبول صدیقی

کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے،صوبے دھرتی ماں نہیں ہوسکتے . پاکستان بنانے بچانے اور چلانے کی ذمہ داری لیاقت آباد والوں پر آرہی ہے .

سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے مگر سندھ کے شہری علاقوں کی خلیج باٹنے کی تمام قربانی ایم کیوایم دے چکی .

کراچی میں ایم کیو ایم نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ،الیکشن کی تیاریوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام لیاقت آباد کے اسٹوڈنٹس گراؤنڈ میں جلسہ کااہتمام کیاگیا . جلسے میں کنوینئرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،مصطفیٰ کمال،ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی .

کنوینئرایم کیو ایم ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو اب یہ دیوار اس قابل نہیں اور گر جائے گی . پاکستان کو تینوں صوبے مل کر1640ارب دیتے ہیں . صرف کراچی1ہزار 760ارب پاکستان کے خزانوں میں دیتا ہے . متحدہ قومی موومنٹ صوبوں کو بھی ایک ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتی ہے .

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ اب ایوان اور بیلٹ فیصلہ نہیں کریگا تو روڈ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کو تیار ہیں . ایم کیوایم پاکستان کی محبت میں جو کچھ تھا وہ لٹا چکی ہے . کراچی سے ٹیکس نہیں جزیہ لیا جارہا ہے . ایم کیوایم نے پاکستان بنایا تھا بچایا ہے اور اب بہتر طریقے سے چلائینگے بھی اب نئے پاکستان کیلئے ایک مضبوط منظم اور متحد ایم کیوایم اپنے صفر کا آغاز کررہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں