راشد لطیف کا پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ورلڈکپ میں نہیں جائیں گے تو بہت فائدہ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں 52 سالہ راشد لطیف نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے سے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہوا ہے۔
کیویز چند روز سے پاکستان میں تھے، پریکٹس اور سکیورٹی بھی اچھی چل رہی تھی، بے بیناد سکیورٹی تھریٹ کی بنا پر سیریز کو منسوخ کیا گیا، اب سوچنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا حل کیا ہے، کرکٹ کو فارن پالیسی کا حصہ بنانا پڑے گا، بھارت کے ساتھ سیریز کا معاملہ ہو تو خارجہ پالیسی کی بات آتی ہے، یو اے ای میں پی ایس ایل کے میچز ہوں تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم جاتی ہے تو وزیرداخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہیں، اسی طرح کے معاملات میں پی سی بی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، دیکھنا ہوگا کہ حکومتی سطح پر کیا پالیسی بنائی جا سکتی ہے، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے لیے بہت کچھ ہے، کھیل کے فروغ کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈکی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کم لگ رہے ہیں،اگر آ جاتی ہے تو سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ وینٹی لیٹر سے باہر آ جائے گی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

26 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

41 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

49 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

57 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago