الیکشن کمیشن دونوں وزراء کیخلاف توہین کا مقدمہ بنائے گا، اعتزاز احسن

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں وزراء کیخلاف توہین کا مقدمہ بنائے گا، الیکشن کمیشن کا دو وزراء کو نوٹس سیاسی لڑائی بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو ایسے معاملات میں نہیں الجھنا چاہیے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی تقرری میں توسیع کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دے سکتی، قانون میں ترمیم کر کے چیئرمین نیب کو توسیع دی جا سکتی ہے، کسی کو بھی نااہل کرنا آسان نہیں، ماہر قانون کا آرڈیننس کے متعلق کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کی توسیع آڈریننس کے ذریعے کر سکتی ہے اور آرڈینس چار ماہ سے زیادہ موثر نہیں رہ سکتا، قانون میں لکھا ہوا کہ چیئرمین نیب کو سنگل ٹرم کیلئے لگایا جا سکتا ہے۔

اعتز از احسن کا کہنا تھا کہ حکومت ا پوزیشن سے کیوں الجھ رہی ہے اس کا جواب وہ بہتر دے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا دو وزرا کو نوٹس سیاسی لڑائی بن چکی ہے، کسی کو نااہل کرنا آسان نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن وزرا کیخلاف توہین کا ہی مقدمہ بنائے گی، الیکشن کمیشن کو ایسے معاملات میں نہیں الجھنا چاہیے۔یاد رہے 16ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے، الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے 7 روز میں الزامات کا تحریری جواب مانگ لیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی کاروائی کا بھی نوٹس میں حوالہ دیا ہے، نوٹس میں دونوں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کا 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمان کا مذاق بنارہا ہے، الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔ آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے، آئینی ترمیم کرکے عام انتخابات کرانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہئیے، الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کوراتا رہا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ جبکہ فواد چودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ہیڈکوارٹرز بن چکا ہے۔ 10 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے اور پیسے لینے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کاروائی کیلئے قانونی آپشنز پر غور کیلئے اجلاس طلب کیا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

33 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

42 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

51 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

2 hours ago