چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا،درخواست پر مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں