سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے .

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے .
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاو¿ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں