تارکین وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انوش مسعود


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ لوگوں کی اسکیننگ اور غیرملکی افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ ٹیموں کو رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی بھی میسرہے۔
ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے اور ان کیلئے مختلف اضلاع میں کیمپس قائم ہیں جن میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سکیورٹی کے انتظامات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپوں میں مرد اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ رہائش گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بارڈرکراسنگ پوائنٹس تک انخلاء کے دیگر ضروری اقدامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین کو پناہ دینے والے پاکستانیوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ منگل کے روز مکمل ہو رہی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

46 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

57 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago