اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی ہے۔
علی محمد خان گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ان حالات میں ہمیں اپنی سیاسی جگہ تو بنانی ہے اور سلسلے میں مختلف جماعتوں سے ہمیں بات کرنی ہے، اس کیلئے ایک پولیٹیکل کمیٹی بنی ہے جس کا میں رکن ہوں اور اسد قیصر اس کے ہیڈ ہیں، کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے انگیج کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک نکتے پر انگیج کرنا ہے کہ وقت پر صاف شفاف الیکشن ہوں۔ سب کو برابر کا موقع ملے، تمام جماعتیں الیکشن میں جائیں اور ہم بھی جائیں، فیصلہ عوام کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں ’نہ کوئی الائنس کی ہم بات کر رہے ہیں، نہ کسی ریلیف کی بات کر رہے ہیں، نہ کسی ڈیل کی بات کر رہے ہیں‘۔
علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، نہ کور کمیٹی نے ہم سے کسی الائنس کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہم صرف تعزیت کیلئے گئے تھے، لیکن فری اینڈ فئیر الیشن کیلئے جس طرح مختلف جماعتوں سے انگیج کر رہے ہیں ہوسکتا ہے ان سے بھی کبھی ملاقات ہوجائے، لیکن وہ ایک سیاسی ملاقات ہوگی۔
علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال اس طرح کی ملاقات کا کوئی وقت یا شیڈول نہیں آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…