خیر پور میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، 5 افراد کو بچا لیا گیا ، 6 لاپتہ


کراچی(قدرت روزنامہ)خیرپور میں نارا کے قریب دریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا ہے، جبکہ باقی 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے قریبی گاؤں جا رہے تھے کہ دریا کے ساحل کے قریب کشتی اچانک ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔ لاپتہ افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

Recent Posts

ریلوے نے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) ریلوے حکام نے 1 کلو میڑ سے 200 کلو میٹر تک تمام کلاسز…

6 mins ago

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم…

20 mins ago

جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پر وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل…

25 mins ago

طلبہ پر حملہ: فسادات کے مرتکب افراد کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی، کرغز وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف نے کہا ہے کہ فسادات…

34 mins ago

بھارت: بی جے پی کو انتخاب میں مشکلات کا سامنا، آر ایس ایس مدد کے لیے میدان میں اتر گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اندرونی ذرائع نے کہا ہے کہ ووٹرز کی انتخابات میں عدم دلچسپی…

38 mins ago

اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر…

47 mins ago