غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کے مثبت اثرات ہوں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے منصوبہ کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہوتاہے ، اس منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے خودمختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے ، پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ان خراب صورتحال کے شکار افراد کی سیکیورٹی اور تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہے ، چالیس سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی اسکا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کو تحفظ فراہم کرنے اور حل کرنے اور پائیدار حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، پاکستان اس حوالے سے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر کی ترجمان نے پاکستان سے غیر ملکی شہریوں’ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یو این ایچ سی آر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ پاکستان کو اس منصوبے کو معطل کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پاکستان میں رہ جانے والے 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری بلاامتیاز متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے غیر قانونی غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے کل 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ۔اب تک 92,928 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

Recent Posts

شاہین آفریدی نےانٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں

آئرلینڈ (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں…

52 mins ago

عارف علوی نے 9 مئی کے واقعے میں کچھ افراد کی ذمہ داری تو قبول کی، خواجہ آصف کا بیان

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

آزاد کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں…

1 hour ago

پی ٹی آئی کیلئے سارے دروازے بند ہوچکے،عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی…

1 hour ago

پشاورمیں بارودی مواد کا دھماکہ

پشاور (قدرت روزنامہ) ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس…

2 hours ago

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

4 hours ago