سعودی عرب؛ گھر میں ڈکیتی سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانی گرفتار

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ڈکیتی کے دوران گھر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ فنڈز پر حملے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں پاکستانی قومیت کے 6 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا اور 30 ہزار ریال کی رقم لوٹ لی ، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 16ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔

اسی طرح سعودی عرب میں خواتین کو ہراساں کرنے والے پکڑے گئے، کئی دیگر ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، سعودیہ میں ہراسانی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں ریاض کی ایک رہائشی کالونی سے دو لڑکیوں کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایک دوسرے ملزم کو مرکزی شاہراہ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، ملزم کی شناخت ویڈیو کی مدد سے کی گئی ، ایک شامی کو جنسی ہراسانی کے اشاروں پر مبنی ویڈیو نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم 16 ہزار 466 تارکین کو گرفتار کیا گیا ، جن میں 6470 افراد ایسے تھے جنہوں نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی ، گرفتار شدگان میں سے 8182 افراد ایسے ہیں جن کی طرف سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ گرفتار کیے گئے 1814 افراد سعودی عرب میں نافذ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتک پائے گئے اس کے علاوہ 304 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سرحدوں میں ملوث تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

10 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

39 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

50 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago