گرین لائن بسیں پہنچتے ہی سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں وفاقی حکومت کے گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسیں پہنچنے کے بعد حکومت سندھ بھی متحرک ہو گئی، حکومت سندھ کا کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے 50 بسیں لانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گرین لائن بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش ‏کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ ‏وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ! وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے ‏منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ‏ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔ ‏ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا ‏اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔
منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ بس سروس 4 سال کی تاخیر سے شروع ہورہی ہے تاہم اب تک نمائش سے ٹاور تک کے ٹریک پر کام شروع بھی نہیں ہوسکا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago