وزیر اعظم عمران خان دورہ برطانیہ کب کرینگے ؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشن پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ،امریکہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ امریکہ سے سیدھا برطانیہ جائینگے جہاں تین روز قیام کرینگے . ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 26 سے 29 ستمبر 2021 تک برطانیہ کا دورہ کرینگےجہاں دیگر امور کیساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا .

پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ سے سیدھے برطانیہ جائیں گے ، دورے کے دوران وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے . اپنے دورے کے دوران افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،شاہ محمود قریشی کے دورے کے دوران وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ کی تاریخوں کا بھی تعین کیا جائے گا . وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں