گوگل کا فاروق قیصر کو 78 ویں سالگرہ پر ایک منفرد خراجِ تحسین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کی جانب سے معروف پاکستانی مصنف اور کٹھ پتلی اداکار فاروق قیصر کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق قیصر نے کئی دہائیوں تک پاکستان ٹیلی ویژن پر بچوں کیلئے تفریحی پروگرامات تخلیق کیے ہیں۔
مشہورِ زمانہ ’انکل سرگم‘ کا ان کا کٹھ پتلی کردار 1976 میں متعارف کروایا گیا تھا، 2000 کی دہائی کے اوائل تک اس کردار کو خوب پذیرائی ملی تھی۔
فارق قیصر نے اس کردار کی بنیاد رومانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک پسندیدہ استاد سے متاثر ہوکر رکھی تھی۔
انہوں نے نہ صرف ’انکل سرگم‘ اور ’ماسی مسیباتے‘ کو تحریر کیا بلکہ سرگم نامی کردار کو اپنی آواز دینے کا اعزاز بھی بخشا تھا۔ ٹی وی کے علاوہ فاروق قیصر نے ملک بھر میں کٹھ پتلی کے شوز کو براہِ راست بھی پیش کیا۔
فاروق قیصر نے رومانیہ کے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی تھی، انہوں نے رومانیہ کی یونیورسٹی آف بچرسٹ (University of Bucharest) سے گرافکس اور کٹھ پتلیوں کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔
انہوں نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں بطورِ پروفیسر تعلیم دی اور ’ڈیلی نئی بات‘ میں مختلف موضوعات پر کالم بھی تحریر کئے۔
1992ء میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2010ء میں پی ٹی وی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فاروق قیصر 2021 میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

Recent Posts

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

2 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

12 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

24 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

35 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

48 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

57 mins ago