اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک ماہ کے دوران چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔
دیہی علاقوں میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایک ماہ میں تازہ سبزیوں کی قیمتیں 17.74 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں پھل 6.49 فیصد اورانڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک ماہ میں آلو کی قیمت 3.72 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 10.23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔
ایک ماہ ٹماٹر 3.11 فیصد اور دال مونگ 2.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران آٹا 1.87 فیصد اور تازہ دودھ 1.73 فیصد سستا ہوا۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

6 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

9 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

11 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

12 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

20 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

44 mins ago