اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان ٹمبا بووما پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ اسٹیڈیم میں فتح کیلئے میدان میں اتری ہیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 24 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند کا شکار ہوئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ بھی ایک میچ جیتنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…